وزیراعلیٰ پنجاب نے لیورٹرانسپلانٹ اور بون میروکے امراض میں مبتلا4 مستحق مریضوں کے علاج کیلئے 1کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کر دئیے

جمعہ 15 نومبر 2019 20:41

وزیراعلیٰ پنجاب نے لیورٹرانسپلانٹ اور بون میروکے امراض میں مبتلا4 مستحق مریضوں کے علاج کیلئے 1کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کر دئیے
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا انسان دوست اقدام ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ اور بون میروکے امراض میں مبتلاچار مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 1کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے گئے ہیں۔حسنین بخش پارک لاہور کے رہائشی جاوید اختر کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈزفراہم کردئیے گئے ہیں۔

جگر کی بیماری میں مبتلا جاوید اختر شیخ زید ہسپتال لاہورمیں زیر علاج ہے ۔چک نمبر157ڈبلیو بی وہاڑی کے رہائشی محمد سلیم کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈز کا اجراء کردیاگیاہے۔جگر کے مرض میں مبتلامحمد سلیم شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔گنج بازار لال پل مغلپورہ لاہورکی رہائشی مسمات غلام ذکیہ کے لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزار روپے کے فنڈزمہیا کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جگر کے مرض میں مبتلا مسمات غلام ذکیہ شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔راولپنڈی کے رہائشی نورزادہ کے بون میروٹرانسپلانٹ کیلئے 23لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں۔بون میروکے مرض میں مبتلانورزادہ آرمڈفورسزبون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ایک عبادت ہے ۔جہاں تک ممکن ہوامستحق مریضوں کے علاج کیلئے تعاون کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے ،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوںگا۔آئندہ بھی ایسے کام کریںگے جس سے دکھی انسانیت کا بھلا ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں