دماغ کی رگیں 80 فیصد بند، نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشنا ک ،ڈاکٹرعدنان

نوازشریف کے بیرون ملک علاج میں تاخیر نواز شریف کی صحت او زندگی پرسنگین مضر اثرات مرتب کرسکتی ہے، ذاتی معالج نوازشریف

جمعہ 15 نومبر 2019 22:56

دماغ کی رگیں 80 فیصد بند، نوازشریف کی حالت انتہائی تشویشنا ک ،ڈاکٹرعدنان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دے دی۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی رگیں پچاس سے اسی فی صد بند ہو چکی ہیں، شوگر کی وجہ سے نواز شریف کے گردے کام نہیں کر رہے جب کہ ان کے پلیٹیلیٹس کیوں کم ہو رہے ہیں اس کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے، انہیں پلیٹیلیٹس کی کمی کی وجہ سے دل کا دورہ بھی پڑا، حکومتی میڈیکل بورڈ بھی اس نتیجے پر پہنچا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا جس کی وجہ سے بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے لیے سفر کرنے کی سفارش کی، اس میں تاخیر نواز شریف کی صحت اور زندگی پرسنگین مضر اثرات مرتب کرسکتی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں