وزیرصحت پنجاب سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں لندن سے آئے سکھ کمیونٹی کے وفدکی ملاقات

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاسکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاپائلٹ پراجیکٹ ننکانہ صاحب سے شروع کرنے کااعلان پنجاب کی عوام کوشعبہ صحت میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں: ڈاکٹریاسمین راشد

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں لندن سے آئے سکھ کمیونٹی کے وفدنے ملاقات کی۔وفدمیں سپیکرورلڈسکھ پارلیمنٹ جوگاسنگھ، سینئرممبرہروندرسنگھ، سینئرممبرجے وی سنگھ اوروسیم علی خان موجودتھے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورسکھ وفدکے ممبران کے درمیان شعبہ صحت پنجاب میں اصلاحات اورسکھ کمیونٹی کیلئے صحت کی سہولیات بارے تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیرصحت نے وفدممبران کوپنجاب میں سکھ کمیونٹی میلوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کی پیشکش کی۔اس موقع پر وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاپائلٹ پراجیکٹ ننکانہ صاحب سے شروع کرنے کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹریاسمین راشدنے وفدممبران کے ساتھ شعبہ صحت پنجاب میں اصلاحات اورمریضوں کوفراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات شیئرکیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے صوبہ میں پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ پنجاب کے تیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کرتارپورراہداری کھول کرسکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے۔

پاکستان کی بہتّرسالہ تاریخ میں پہلی بارسکھ کمیونٹی کیلئے کرتارپورراہداری کی شکل میں بڑاتحفہ ہے۔ اس موقع پر وفدمیں سپیکرورلڈسکھ پارلیمنٹ جوگاسنگھ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاکرتارپورراہداری کھولنے پرسکھ کمیونٹی کے لاکھوں افرادشکریہ اداکرتے ہیں۔بھارت کواپنے سیاسی خواب پورے کرنے کیلئے امن کوختم نہیں کرناچاہئیے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پاک بھارت امن ریاستی امن کی پائیداری کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ہمیں تمام ترسیاسی اختلافات سے بالاترہوکرعوام کی خدمت کرنی ہے۔ پنجاب کی عوام کوشعبہ صحت میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں