نواز شریف کا جاتی امرا میں علاج جاری ، ڈاکٹرز کے بورڈ نے تفصیلی طبی معائنہ کیا

بیرون ملک علاج میں تاخیر نواز شریف کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہی: مریم اورنگزیب

جمعہ 15 نومبر 2019 23:24

نواز شریف کا جاتی امرا میں علاج جاری ، ڈاکٹرز کے بورڈ نے تفصیلی طبی معائنہ کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) گزشتہ کئی روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جاتی امرا میں علاج جاری رہا، اس سلسلے میں شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز کے ایک بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور باہمی مشاورت کے لئے اجلاس طلب کیا، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نواز شریف کے جسم میں سوجن میں کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کے معالجین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گا، بیرون ملک علاج میں تاخیر نواز شریف کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں