سراج الحق کابلاول بھٹو کو ٹیلیفون ،آصف زرداری کی صحت بارے دریافت کیا

لیاقت بلوچ کا بھی شہباز شریف کو ٹیلیفون ،نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی

جمعہ 15 نومبر 2019 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا، لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز کو ٹیلیفون کر کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سینیٹرا سراج الحق نے آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے نیک تمنائوں کا اظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائو ں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوا ۔بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے پر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں باہمی رابطے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ(ن) کے صدرمحمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کی اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحا ل پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں