رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی نواز شریف سے انڈر ٹیکنگ پر دستخط کرانے کیلئے جاتی امراء آمد

شہباز شریف نے وکلاء کی ٹیم اور رہنمائوں کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں ہی دستخط کئے

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:44

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی نواز شریف سے انڈر ٹیکنگ پر دستخط کرانے کیلئے جاتی امراء آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ نے جاتی امراء رہائشگاہ پر جا کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے انڈر ٹیکنگ پر دستخط کرائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے وکلاء کی ٹیم اور رہنمائوں کے ہمراہ ہائیکورٹ میں ہی انڈر ٹیکنگ پر دستخط کئے ۔ دونوں بھائیوں کی انڈر ٹیکنگ ڈپٹی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہوں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں