کہ نواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ، کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی،مریم نواز

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

کہ نواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ، کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی،مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے، کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بھائی حسین نواز کو ٹیلی فون کیا اور نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کی تیاری مکمل ہے ان کی روانگی کا سامان تیار ہوگیا ہے بس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ملنے پر ایئرایمبولینس تیار ہوگی۔ایئرایمبولینس میں تمام طبی سہولتیں موجود ہوتی ہیں، ایئرایمبولینس کے ساتھ شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ہی لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی انڈیمنٹی بانڈ کی شرط مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں