پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا بدستور جاری

ملازمین کا (آج ) پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی جانب جانے کا عندیہ

اتوار 17 نومبر 2019 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا پنجاب اسمبلی کے سامنے ساتویں روز بھی دھرنابدستور جاری ، ملازمین نے آج بروز ( پیر )کو پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی جانب جانے کا عندیہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے دوپہر کے وقت پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ کو دونوںاطراف سے ٹریفک کے لئے بند رکھا ۔

مظاہرین نے مطالبات کی منظوری کیلئے آج بروز ( پیر )کو پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کی جانب جانے کا عندیہ بھی دیدیا ۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دھرنے کی وجہ سے مال روڈ کا ایک حصہ دونوں طرف سے بندہونے کی وجہ سے ملحقہ شاہراہوںپر ٹریفک کا شدید دبائو رہا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں