ٹیکس راتوں رات ڈنڈا چلا کرحاصل نہیں کیا جاسکتا . حسن نثار

عمران خان 22سال میں 22 کروڑ کی آبادی سے دو بندے بھی ڈھنگ کے نہیں نکال سکے.سینئر تجزیہ کار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 نومبر 2019 10:51

ٹیکس راتوں رات ڈنڈا چلا کرحاصل نہیں کیا جاسکتا . حسن نثار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 نومبر ۔2019ء) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ ٹیکس راتوں رات ڈنڈا چلا کرحاصل نہیں کیا جاسکتا ہے،عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں مگر 22سال میں 22 کروڑ کی آبادی میں سے دو بندے بھی ڈھنگ کے نہیں نکال سکے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ ہمارا نصاب ہی بہت گھٹیا ہے، سوائے عبادات کے دین کی تعلیمات نہیں بتائی جاتی ہیں، پہلے لوگوں کو سڑک کے استعمال کی تمیز سکھاﺅں اس کے بعد سڑک بنائی جائے،یہ بات درست نہیں کہ جمہوریت ڈیلیور نہیں کرے تو مزید جمہوریت اس کا علاج ہے، کیا کسی آوارہ لڑکے کو سدھارنے کیلئے اسے مزید ٓوارگی کیلئے کہا جائے گا،قانون کے بغیر زندگی اور کائنات ہی نہیں ہے تو انسان جیسی حقیر مخلوق کیسے قانون و اصول کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے،اس دنیا میں نرم قانون کی کوئی سنتا نہیں اور سخت قانون پر عملدرآمد کیلئے مرد آہن کی ضرورت ہوتی ہے، لوگ قانون پر عمل کرتے ہیں تو انہی کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے، ہمیں تو عبادت میں بھی اعتدال اور میانہ روی کا حکم ہے، کسی کو بے ضمیر،بے شرم یا بے حیا ہونے سے دنیا کا کوئی قانون نہیں روکتا، ڈگری یافتہ لوگ پڑھے لکھے ہوتے ہی نہیں ہیں، کسی خاندان کی خوشحالی اور تعلیم تین نسلوں کے بعدنظر آنا شروع ہوتی ہے، ڈگری تو لے لیتے ہیں لیکن وہ اعمال میں نہیں چھلکتی ہے، مولوی کی ذمہ داری ہے لوگوں کو سکھائے کہ نماز کا مطلب صرف ثواب نہیں ہے اس میں رجمنٹ ہے مساوات ہے، پابندی اوقات ہے. حسن نثار نے کہا کہ ہمارا نصاب ہی بہت گھٹیا ہے، سوائے عبادات کے دین کی تعلیمات نہیں بتائی جاتی ہیں، پہلے لوگوں کو سڑک کے استعمال کی تمیز سکھاﺅں اس کے بعد سڑک بنائی جائے،یہ بات درست نہیں کہ جمہوریت ڈیلیور نہیں کرے تو مزید جمہوریت اس کا علاج ہے، کیا کسی آوارہ لڑکے کو سدھارنے کیلئے اسے مزید ٓوارگی کیلئے کہا جائے گا،قانون کے بغیر زندگی اور کائنات ہی نہیں ہے تو انسان جیسی حقیر مخلوق کیسے قانون و اصول کے بغیر زندہ رہ سکتی ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں