oپاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس

ؔپنجاب کی گورننگ باڈی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قراردیا ، نواز شریف کے کیس میں انصاف کے تمام تقا ضے پورے ہونے چائیے ، مفرور اسحاق ڈار ، سلمان شہباز اور علی عمران بھی واپس آکر عدالتوںکا سامنا کریں ،اعجاز احمد چوہدری

پیر 18 نومبر 2019 22:58

۹ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اعجازچوہدری کی زیرصدرارت پارٹی آفس کینال ویومیں منعقد ہو ا، اجلاس میں شعیب صدیقی، علی امتیازروائچ ،شکیل نیازی ، عمرفاروق مائر، شبیر سیال، حافظ عبید اللہ، عثمان سعید بسراء،میجر (ر) غلام سرور ، ندیم قادر بھنڈر، ڈاکٹر طاہر جاوید اور نور خان بھابھہ کی شرکت کی، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی گورننگ باڈی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قراردیا ، نواز شریف کے کیس میں انصاف کے تمام تقا ضے پورے ہونے چائیے ، مفرور اسحاق ڈار ، سلمان شہباز اور علی عمران بھی واپس آکر عدالتوںکا سامنا کریں ، ملک میں امیر اور غریب کے لیئے یکساں قانون ہونا چاہئے، حکومت کی کیبنٹ کمیٹی کی جانب سے شیورٹی بانڈشریف خاندان کے سابق ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھ کر مانگا تھا، وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کے حوالے سے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیامگر (ن) لیگ اور شریف فیملی کا رویہ افسوسناک اور شرمناک ہے، حکومت کیجانب سے خیرسگالی کے نمونے کو سراہنے کے بجائے مسلم لیگ ن کے درباری وزیراعظم اور حکومت پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں