پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی ٹائون شپ آمد

sکارکنوں کا پرتباک استقبال ،واسا کے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا

پیر 18 نومبر 2019 22:58

ً لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی ٹائون شپ آمد ، اعجازاحمد چوہدری کا ٹائون شپ پہنچنے پر کارکنوں کا پرتباک استقبال کیا ، اعجازاحمدچوہدری نے کارکنوں کے ہمراہ واسا کے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا، اعجازاحمدچوہدری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی نہیں دی تھی ، (ن) لیگ کے سابقہ دور سے یہ ٹیوب ویل بند پڑا تھا اور علاقے کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم تھے ، واسا کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس ٹیوب ویل کو دوبارہ فعال بنایا ، علاقے کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، حلقے کے مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہیں، اعجازاحمدچوہدری نے ٹائون شپ میں ہی ریسٹورنٹ کا بھی افتتاح کیا ، اس موقع پر سردار شبیر، ساجد بخاری ،سرور شاہ ، عارف بلوچ، آفتاب افگن ، مظفر شاہ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں