ایک ہزار ارب روپے ریونیو شارٹ فال کی خبریں درست نہیں، شبرزیدی

پہلے 4 ماہ میں 90 فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کیا، ٹیکس آمدن میں ایک ہزار روپے کمی کا امکان نہیں ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 نومبر 2019 21:57

ایک ہزار ارب روپے ریونیو شارٹ فال کی خبریں درست نہیں، شبرزیدی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے ریونیوشارٹ فال کی خبریں درست نہیں، پہلے 4 ماہ میں 90 فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کیا، ٹیکس آمدن میں ایک ہزار روپے کمی کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے ہر وقت مستعد رہتا ہے۔

ایک ہزار ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کی خبریں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 4 ماہ میں 90 فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کیا۔ ٹیکس آمدن میں ایک ہزار روپے کمی کا امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عبدالحفیظ شیخ نے پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال19۔2018ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال 18۔2017ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا، کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے جبکہ مارچ 2015ء میں کرنٹ اکاؤنٹ تقریباً 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔

اسی طرح ملکی معیشت میں 4برس کے بعد اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاﺅنٹ میں 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مثبت اضافہ ہوا تاہم 4 ماہ کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔ اسٹیٹ بینک سے جاری ڈیٹا کے مطابق حکومت کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ملک کے موجودہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ گزشتہ مالی سال کے 19 ارب 90 کروڑ ڈالر سے 36 فیصد کم ہوکر 12 ارب 75 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں