بلیاں موبائل ایپلی کیشنز سے سخت ناراض

بلی فیچر نے سوشل میڈیا پر خوب شہرت حاصل کرنا شروع کردی

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 20 نومبر 2019 06:36

بلیاں موبائل ایپلی کیشنز سے سخت ناراض
نیٹ نیوز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء)   جتنی بھی موبائل ایپلی کیشن ہیں وہ صارفین میں اپنی دلچسپی کی وجہ سے ہی برقرار ہے یوں سمجھ لیجیے کہ اب انہوں نے بھی نشے کا درجہ اختیار کر لیا ہے کہ جس کو بھی دیکھو ٹک ٹاک،انسٹا گرام اور دیگر موبائل ایپلی کیشنز کے فیچرز سے ویڈیو بنانے میں مصروف نظر آتا ہے۔تاہم اب ایک ایسا فیچر متعارف ہوا ہے کہ جس سے انسان نہیں مگر بلیاں ان ایپلی کیشنز سے ناراض ہو گئی ہیں۔

گماں یہی ہے کہ تنگ آئی بلیاں اس ایپلی کیشن کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے عدالت نہ پہنچ جائیں۔موبائل ایپلی کشنز اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کی جانب سے فیز فلٹرز فیچر متعارف کرائے گئے جن کی مدد سے صارفین اپنی شکلیں تبدیل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل ایپلی کشنز پر مزاح کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا جس کو استعمال کرنے والی صارفین کی شکل بلی یا کتے سے تبدیل ہوجاتی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر لوگ اپنے دوستوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے اس فیچر کا استعمال کرتے ہیں مگر اب ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔

پیپلز ڈیلی چائنا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون صارفین کو ’کیٹ فیس‘ فیچر استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاتون کی گود میں بلی بھی تھی، جب اس نے موبائل فیچر استعمال کرنے والی ویڈیو دیکھی تو وہ خوف زدہ ہوگئی اور ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ اسی طرح چند بلیاں ایسی بھی تھیں جو موبائل میں نظر آنے والی بلی سے مقابلے کے لیے تیار ہوگئیں تھیں۔

اس فیچر سے متعلق اب تک کئی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین مالکوں نے اپنی پالتو بلی کو گود میں لے کر موبائل میں اس کی تصویر دکھائی مگر خاتون کا اپنا چہرہ کسی بلی کی طرح ہو گیا جس سے گود میں بیٹھی بلی خوفزدہ ہو گئی۔کچھ نے غرانا شروع کر دیا جیسے ہو ابھی حملہ کرنے کے لیے جھپٹ پڑیں گے۔صارفین کی طرف سے اس فیچر پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں