بورس جانسن کی دلچسپ الیکشن کمپین ،ویڈیو وائرل

اپوزیشن سے مقابلہ کرنے کے لیے باکسنگ کے اکھاڑے میں اتر گئے

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 20 نومبر 2019 06:55

بورس جانسن کی دلچسپ الیکشن کمپین ،ویڈیو وائرل
مانچسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2019ء)   الیکشن مہم کسی بھی ملک میں ہو وہاں کی سیاسی شخصیات اپنے حلقے کے عوام میں جاتے اور خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بعد اگلے الیکشن تک انہوں نے پھر اپنے ووٹرز کو شکل نہیں دکھانی۔یوں الیکشن کمپین میں وہ طرح طرح کی حرکتیں کرتے یا پھر کھیل بھی کھیلتے ہیں۔برطانیہ میں ہونے والے الیکشنز کی دھوم بھی خوب ہے اور وہاں کے وزیراعظم بورس جانسن الیکشن کمپین کے دوران باکسنگ کے اکھاڑے میں اتر گئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن سیاسی حریف جیرمی کوربن سے تقریری مقابلے سے پہلے باکسنگ رنگ میں اتر گئے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے بورس جانسن کو کہا ہے کہ انہوں نے دکھایا ہے کہ کارٹون بن سکتے ہیں اور بورس جانسن کوئی جان پرسکوٹ نہیں ہیں۔

پال برانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’برطانوی وزیراعظم سیاسی حریف جیرمی کوربن سے پراپر فائٹ کے لیے تیار ہیں۔‘

ایک صارف جوناتھن پائی نے لکھا کہ ’ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مزید محنت کریں، میں شہزادہ اینڈریو کو دیکھا ہے کہ وہ اس سے زیادہ پسینے میں تھے۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بورس جانسن کو ایٹن سے اپنے دوست کی تفتیش کے لیے کسی صحافی کو زدوکوب کرنے پر تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

‘واضح رہے کہ بورس جانسن اور اپوزیشن پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن کے درمیان تقریر ہونی ہے جس کے لیے بورس جانسن نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔برطانیہ میں آئندہ ماہ الیکشن ہونے ہیں، جس کے لیے بورس جانسن اور جیرمی کوربن دونوں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے، جیرمی کوربن نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ الیکشن جیت گئے تو پورے برطانیہ میں وائی فائی کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔دیکھتے ہیں کہ اب برطانیہ کے عوام مفت وائی فائی کی سہولت سے مستفید ہو پاتے ہیں یا پھر بورس جانسن کی شکل میں ہی پرانے وزیراعظم کے ساتھ انجوائے کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں