وزیرہائوسنگ میاں محمود الرشید کی قیادت میں پھاٹا کے وفد کی صدربینک آف پنجاب سے ملاقات

بینک آف پنجاب نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ میں معاونت کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے‘میاں محمود الرشید

بدھ 20 نومبر 2019 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی قیادت میں پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی (پھاٹا)کے وفد نے صدر بینک آف پنجاب خالد صدیق ترمذی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کے لئے عوام کو آسان شرائط پر قرض کی فراہمی اور مورٹ گیج فنانسنگ کے حوالے سے مذاکرات کئے۔

وفد میں ڈی جی پھاٹا لیاقت چٹھہ، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف میو کے علاوہ دیگر حکام شامل تھے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کے لئے عوام کو کم سے کم مارک اپ پر قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروںکے ساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔

میاں محمودالرشید نے بینک آف پنجاب کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف پنجاب نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر میں معاونت کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ صدر بینک آف پنجاب خالد صدیق ترمذی نے یقین دہائی کرائی کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں