رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر اے این ایف کو 4دسمبر کیلئے نوٹس جاری

جمعرات 21 نومبر 2019 13:00

رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر اے این ایف کو 4دسمبر کیلئے نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر اینٹی نارکوٹکس فورس کو 4دسمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق احمد نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حکومت پر سخت تنقید کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، وقوعہ کی ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمہ کو مشکوک ثابت کرتی ہے، ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اس کا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا،گرفتاری سے قبل گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا اوراب بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا۔ استدعا ہے کہ منشیات سمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں