نوازشریف کا بیرون ملک جانا تاریخ لکھی جائے گی، ڈاکٹر شاہد مسعود

تاریخ بتائے گی کہ نوازشریف کس طرح بیرون ملک گئے؟ کون سے ممالک تھے جنہوں نے کردارادا کیا، کب عمران خان کا لہجہ نرم ہوا، کب انہوں نے کابینہ میں بات چیت کو آگے بڑھایا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 نومبر 2019 21:03

نوازشریف کا بیرون ملک جانا تاریخ لکھی جائے گی، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک جانا تاریخ لکھی جائے گی،تاریخ بتائے گی کہ نوازشریف کس طرح بیرون ملک گئے؟کون سے ممالک تھے جنہوں نے کرداراداکیا، کب عمران خان کا لہجہ نرم ہوا، کب انہوں نے کابینہ میں بات چیت کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ظفراللہ جمالی وزیراعظم تھے تو میں نے خبر بریک کی کہ جمالی صاحب نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

ظفراللہ جمالی کی مجھے کال آگئی اور کہا کہ مجھے آپ سے طرح کی غیرسنجیدگی کی توقع نہیں تھی۔میں نے کہا کہ جمالی صاحب آپ کا استعفا ٹائپ ہوگیا ہے بس آپ تک پہنچتے تھوڑا ٹائم لگے گا۔مشرف پارلیمنٹ میں تین وزیراعظم آئے، زرداری کی پارلیمنٹ میں 2پچھلی پارلیمنٹ میں بھی دو وزیراعظم آئے لیکن اس پارلیمنٹ میں عمران خان کسی اور آدمی پر تو اتفاق نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

لیکن سیاست حرکت میں ہے۔کل جمعہ ہے اور نوازشریف ایک ہفتے میں لندن پہنچ گئے۔ اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ بات کی جائے گی کہ نوازشریف کس طرح بیرون ملک گئے؟کون سے ممالک تھے کن کی جانب سے کیا بات کی گئی، کب عمران خان کا لہجہ نرم ہوا، کب انہوں نے کابینہ میں بات چیت کی۔اس لیے نوازشریف کا جانا پاکستان کی سیاست میں معمولی نہیں بڑا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی بیانیئے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان کو مکمل ادراک نہیں ہے کہ نوازشریف کو کس نے اورکیسے بھیجا ہے۔ان تمام باتوں میں کوئی چیز واضح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین اعجاز ہارون کو حراست میں لے لیا ہے یہ ہمارے اعجازہارون ہیں،جو پی آئی اے کے سابق چیئرمین ہیں، عجیب خبر چلی ہے،بھئی ان کا کیا ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق ہے؟ان کے دور میں پی آئی اے بڑے خسارے میں گئی۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ اب ایک چیزفارن فنڈنگ کیس اٹھ گیا ہے۔یہ مقدمہ سیاسی مقدمہ بن گیا ہے کہ ایک جماعت مکمل غائب ہوجائے گی۔فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ چیئرمین ریٹائر ہورہے ہیں اور نئے چیئرمین کی تعیناتی کیس کا فیصلہ کیا جائے۔یہ ایک لمبا کیس ہے، اگر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کردیا پھر وہ اپیل کریں گے۔ان ساری چیزوں میں چیئرمین نیب کا بیان بڑا اہم ہے کہ ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے۔اس میں ہانگ کانگ ، جنوبی امریکا، مشرق وسطیٰ کو بھی شامل کرلیں۔مشرق وسطیٰ میں دوبارہ عوام سڑکوں پرآگئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں