والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ‘ شاہدہ منی

جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میںمیری ماں کی دعائوں کا اثر ہے‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 10:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) نامور اداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے کہ والدین کی دعائیں لینے والے دنیا میں کبھی بھی ناکام نہیں ہوتے ،میں آج جس مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کا کرم اورمیری محنت کے ساتھ والدین کی دعائوں کا شامل حال ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ جب بھی کسی انسان پر کوئی مشکل آئے تو وہ خدا کی ذات پرتوکل کرنے کے بعد اپنی ماں یا باپ دعا کی درخواست کرے میں شرطیہ کہتی ہوں کہ وہ مشکل ضرور حل ہو گی ۔ میں نے اپنی زندگی میںجتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس میںمیری ماں کی دعائوں کا اثر ہے ۔حقیقت میں زندگی کی خوبصورتی بھی انہی رشتوں سے ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں