لاہور میں 3 روز بعد دلہن بننے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا

نامعلوم افراد نے لڑکی کو گھر سے والد کے سامنے اغوا کیا،تھوڑا فاصلے پر گولیاں مار کر قتل کیا،زیورات بھی اتار لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 11:03

لاہور میں 3 روز بعد دلہن بننے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2019ء) لاہور میں تین روز بعد دلہن بننے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے گلبرگ میں نامعلوم افراد نے جوان سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔لڑکی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس کی تین دن بعد شادی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حرا کے والد نے گھر کی بیل بجائی تو لڑکی نے دروازہ کھولا اچانک نامعلو م افراد جو کہ موٹر سائیکل موٹر سائیکل پر سوار تھے،انہوں نے لڑکی کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

والد نے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد لڑکی کو زبردستی ساتھ لے گئے اور کچھ دور جا کر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے لڑکی کا زیور بھی اتار کر لے گئے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے اس واقعے کے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد پکڑلیا جائےگا۔اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں