گھریلو تنازعہ پر سفاک ماں نے دو بچوں کو ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا

بعد ازاں سفاک خاتون نے چُھری سے اپنا گلہ کاٹ کرخودکُشی کرنے کی بھی کوشش کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 نومبر 2019 11:11

گھریلو تنازعہ پر سفاک ماں نے دو بچوں کو ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : لاہور کے علاقہ رائے ونڈ میں ایک سفاک خاتون نے اپنے دو بچوں کو ٹینکی میں ڈبو کر مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق سلامت پورہ مانگا روڈ رائے ونڈ کی رہائشی 2 بچوں کی ماں 27 سالہ ناہیدہ بی بی کی شادی صوابی میں ناصر سے ہوئی ، ناہیدہ بی بی کے 2 بچے تھے جن میں احتشام عمر 4 سال اور مہروبہ جس کی عمر 5 سال تھی، ناہیدہ بی بی خاوند سے جھگڑے کے بعد دونوں بچوں سمیت اپنے ماں باپ کے گھر رائے ونڈ آئی ہوئی تھی، رات ناصر اور اس کے گھر والے اس کو منانے آئے تاہم ناہیدہ بی بی نے جانے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسی رات جب سب گھر والے سورہے تھے کہ ناہیدہ بی بی نے تقریباً صبح 4 بجے اپنے 2 بچوں کو پانی والی ٹینکی میں پھینک دیا جن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ تیز دھار چھری سے ناہیدہ بی بی نے اپنی شہہ رگ کاٹ کر خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔ ناہیدہ بی بی کی شور کی آواز سن کر گھر والے اُٹھے اور اس کو خون میں لت پت دیکھ کر رائے ونڈ پولیس اور ریسکیو کو اطلاع کردی۔ ریسکیو 1122 نے ناہید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں