آج کی تقریر کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں

وزیراعظم کے خلاف اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے۔ ن لیگی ترجمان کا وزیراعظم کی تقریر پر ردِ عمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 16:19

آج کی تقریر کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریر کی جس پر اب پاکستان مسلم لیگ ن کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں۔مسئلہ یہ ہے کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ منڈیلا جیسے عظیم شخص کو اپنے مخالف سے ملا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا یہ شہباز شریف کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو منڈیلا جیسے عظیم لیڈر سے ملایا جارہا ہے۔لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔تقریر سے پہلے وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ اسے دنیا سن رہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزیراعظم نے میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہے۔

میانوالی کے قریب جدید اسپتال تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ جدیداسپتال کی تعمیرسے یہاں کے لوگوں کوعلاج کیلئے کہیں اورنہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے میانوالی سے سیاست شروع کی۔مجھے ایف آئی اے ساری رپورٹس دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اس لیے نہیں آتی کہ مافیا سسٹم ٹھیک کرنے میں رکاوٹ ہوتا ہے۔مافیا سے مک مکا کرنے سے تبدیلی نہیں آتی۔

جب جنرل مشرف احتساب کررہے تھے توہم سب جنرل مشرف کے ساتھ تھے۔ ان کی کرسی مشکل میں آئی تو انہوں نے این آر او کرکے شریف خاندان کو باہر بھیج دیا ہے۔ پھر جب کرسی کو مشکل پڑی تو زرداری سے این آر او کرکے واپس لے آیا۔ فرق یہ ہے کہ عمران خان کرسی بچانے نہیں آیا بلکہ تبدیلی لانے کیلئے آیا ہے۔ تبدیلی تب آئے گی جب مافیا کو شکست دیں گے۔ اگر مافیا رہ گیا تو ملک کا پھرکوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپیہ منی لانڈرنگ اور امپورٹ بڑھنے اورایکسپوٹ کی کمی سے گرتا ہے۔ حسن نواز8ارب کے گھر میں رہتا ہے، مریم کے نام پر مے فیئر کے فلیٹ اربوں روپے کے ہیں، حسین شریف، اسحاق ڈار اربوں پتی ہیں۔ ملک سے کیوں باہر بھاگے ہوئے ہیں؟کیوں جواب نہیں دیتے؟ میرے خلاف انتقامی کاروائی کی اور بنی گالہ کا گھر پوچھا کہاں سے آیا؟ میں نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ کوثابت کرنے کیلئے 60دستاویزات دے کرمنی ٹریل بتائی۔

انہوں نے ساری دستاویزات جعلی دیں۔عمران خان نے کہاکہ مدرسوں کے بچے ہمارے بچے ہیں، پہلی حکومت جو مدارس کے بچوں کو اپنا بنارہی ہے ان کی حکومت مدد کرے گی۔ مولانا نے کہا کہ عمران خان اسرائیل کا جھنڈا گاڑھ رہا ہے، مولانا کے ہوتے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔پانی آتا ہے وہ کنٹینرپر پہنچ گیا، جھوٹا منڈیلا شہبازشریف وہ بھی پہنچ گیا۔انہوں نے وہاں کھڑے ہوکردل سے تقریریں کیں، مفہوم ایک ہی تھا کہ عمران خان تم اپنی کرسی سنبھالو، پانچ آرام سے حکومت کرو، اور کسی طرح ہمارے کیسزختم کردو،ہم بچ جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں