وزیراعظم نے آج اپنی پنجاب حکومت پر عدم اعتماد کردیا، حامد میر

اگر نوازشریف کی رپورٹس مشکوک ہیں تو وزیراعظم کو شوکت خانم کے ڈاکٹرفیصل اور میڈیکل بورڈ سے پوچھ گچھ کر نی چاہیے،عمران خان نے عدالتی فیصلے کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے ۔سینئر تجزیہ کارحامد میر کا وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 نومبر 2019 17:27

وزیراعظم نے آج اپنی پنجاب حکومت پر عدم اعتماد کردیا، حامد میر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کارحامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج اپنی پنجاب حکومت پر عدم اعتماد کردیا ہے،اگر نوازشریف کی رپورٹس مشکوک ہیں تو وزیراعظم کو شوکت خانم کے ڈاکٹرفیصل اور میڈیکل بورڈ سے پوچھ گچھ کر نی چاہیے،عمران خان نے عدالتی فیصلے کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے آج یہاں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر وزیراعظم کے تاثرات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کا کوئی بھی مطلب لیں، کہ وہ کہہ رہے تھے میں پریشان تھا، حیران تھا۔

لیکن جو ڈاکٹرز کی رپورٹ تھی، پنجاب حکومت کا بنایا ہوا میڈیکل بورڈ تھا، ڈاکٹریاسمین راشد نے ان رپورٹس کی تصدیق کی۔شوکت خانم کے ڈاکٹر فیصل بھی نوازشریف کو جاکرملے تھے، انہوں نے بھی کہا تھا کہ نوازشریف بیمار ہیں۔

(جاری ہے)

اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ رپورٹ ٹھیک نہیں تھیں، تو انہیں ڈاکٹر فیصل کی بھی انکوائری کرنی چاہیے اور ڈاکٹریاسمین راشد سے بھی پوچھ گچھ کرنی چاہیے اور میڈیکل بورڈ کا جو ڈاکٹرحصہ تھے ان کی بھی انکوائری کی جانی چاہیے۔

کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ہی حکومت پر عدم اعتماد کیا ہے۔نہ صرف عمران خان نے اپنی حکومت کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتمادکیا ہے بلکہ عدالتی فیصلے کو بھی مشکوک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی صحافتی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد کررہا ہے اور شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

تو پھر ریاست کس طرح چلے گی، جب وزیراعظم کو اپنے ہی اداروں پر اعتماد نہیں ہے۔حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم سب سے زیادہ طاقتور ہیں اگر ان کو نوازشریف کی رپورٹس کی سمجھ نہیں آرہی تو ہمیں کیسے سمجھ آئے گی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں نوازشریف جہاز دیکھ کرٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا سے ٹھیک گیا؟ جب میں نے نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو میں نے ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، جس کے مطابق مریض کا حال اتنا برا ہے کہ مریض کسی بھی وقت مرسکتا ہے، رپورٹ میں 15بیماریاں تھیں، پلیٹ لیٹس بھی نئی بیماری دیکھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں