پاکستان کا بڑا زرعی شو"سی اے سی پاکستان "کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

جمعہ 22 نومبر 2019 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان کا بڑا زرعی شو سی اے سی پاکستان کامیابی کے ساتھ لاہور ایکسپومیں اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان اور بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے اس میگاشوکا دورہ کیا اور سو سے زائد سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو 68چینی اور 50پاکستانی کمپنیو ںکی طرف سے لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اختتامی روز لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے سٹال ہولڈرز میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

یہ سی اے سی پاکستان نمائش کا پانچواں ایڈیشن تھا جو بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہواکیونکہ پاکستان اور چین کے تاجروں نے مشترکہ منصوبہ سازی پر اتفاق کیا جس سے پاکستان کے زرعی شعبے کو استحکام ملے گا۔ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان اشتراک سے چینی مہارت اور ٹیکنالوجی پاکستان میں زرعی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں