پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل کوئز مقابلی2019 کا انعقاد

جمعہ 22 نومبر 2019 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل کوئز مقابلے 2019ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ ، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے عمر سعید اور عبد المنان نے پہلی ، ادارہ علوم ابلاغیات کے محمد عمر فاروق اور شہریار عباسی نے دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وانیہ نورین اور عائشہ شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ایسی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں