لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ 2019ء کے چوتھے روز دو میچزکھیلے گئے

جمعہ 22 نومبر 2019 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ 2019ء کے چوتھے روز دو دلچسپ میچز ہوئے۔ گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن نے میجک ریور کو 7-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں آدم جی انشورنس نے پلانٹیم ہومز کو 11.5-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس طرح اتوار کو مین فائنل گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن اور آدم جی انشورنس کے درمیان ہوگا جبکہ سب سڈری فائنل میجک ریور اور پلانٹیم ہومز کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں زبردست مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر سرد موسم میں کرائوڈ کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن اور میجک ریور کے درمیان فائنل کھیلنے کیلئے زبردست جنگ ہوئی جو بالاخر گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن نے جیتی۔

(جاری ہے)

گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کی طرف سے میچ کے ہیرو ثاقب خان خاکوانی رہے جنہوں نے 6 خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ایک گول لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے سکور کیا۔

دوسرے میچ میں آدم جی انشورنس نے پلانٹیم ہومز کو 11.5-2 گولوں سے ہرا دیال۔ آدم جی انشورنس کی طرف سے فرہاد شیخ، کاشف جمال اور شاہ شمیل عالم نے تین تین گول سکور کیے جبکہ شیراز قریشی نے دو گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے میاں حسین افتخار اور عمر ملہی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں