لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں: عظمیٰ بخاری

جمعہ 22 نومبر 2019 20:33

لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں۔اسد عمر نے اقتدار سے قبل لوگوں کو خواب دکھائے۔کنٹینر پر آپ کا حساب کتاب نہیں ہوتا تھا۔اب حکومت میں ہیں اور حساب کتاب بھی ہوگا۔چینی مافیا کا پیٹ پتہ نہیں کب بھرے گا۔چینی مافیا نے الیکشن کمپین پر جو پیسے لگائے وہ پورے کررہے ہیں۔

اسد عمر نے پارلیمنٹ میں چینی مافیا کے پورے بیک اپ کا اعتراف کیا۔پچاس روپے کلو والی چینی 80روپے میں فروخت ہورہی ہے۔وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرائس کنٹرول پر ایوان میں خطاب کررہی تھیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاپی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشینوں کے الیکشن اخراجات کب تک پورے ہونگے۔

(جاری ہے)

دو سولوگوں نے جو معاشی ویژن تیار کیا وہ لنگر خانے پر آکر ختم ہو گیا ہے۔

لنگر خانے بنانا حکومت کا کام نہیںٹرسٹ اور این جی او بناتے ہیں۔عمران خان کوئی چیرٹی یا این جی او کا ادارہ نہیں چلا رہے۔عمران اس وقت بائیس کروڑ عوام کا ملک چلارہے ہیں۔اس ملک لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے۔قوم کو مرغیوں اور کٹوں کی ضرورت نہیں روزگار کی ضرورت ہے۔اس حکومت کے پہلے سال میں چھ لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔پرائس کنٹرول ایپ صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔پی ٹی آئی کاپی پیسٹ سوشل میڈیا پر ہی چل سکتی ہے۔گرائونڈ پر حکومت کی کارکردگی صفر بھی نہیں ہے۔نا اہلوں اور نالائقوں کی ٹیم اس ملک پر مسلط کردی گئی ہے۔ان کی کارکردگی پوچھیں تو موڑ خراب ہو جاتے ہیں۔دھمکیاں دینے اور جیلوں میں ڈالنے سے غریب کا پیٹ نہیں برے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں