ایل ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی‘13 عمارتیں مسمارکردیں

جمعہ 22 نومبر 2019 21:30

لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پرٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے علامہ اقبال ٹائون اور جوہر ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کر کی13عمارتیں مسمار اور ایک سربمہر کر دی،تفصیل کے مطابق پلاٹ نمبر29راوی بلاک علامہ اقبال ٹائون پر غیر قانونی زیر تعمیر چھ دکانیں مسمار جبکہ غیر قانونی تعمیر اور اضافہ کرنے کی وجہ سے پلاٹ نمبر143راوی بلاک علامہ اقبال ٹائون پر تعمیر شدہ عمارت سربمہرکر دی گئی، اسی طرح پلاٹ نمبر62 بلاک بی جوہر ٹائون پر زیر تعمیر کمرشل عمارت اور پلاٹ نمبر34سوک سنٹر جوہر ٹائون کی سیڑھیوں پر غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی گئی،پلاٹ نمبر28سوک سنٹر جوہر ٹائون پر تجاوزات اور ریسٹورنٹ کیلئے نصب شدہ محرابیں مسمار کر دی گئیں جبکہ جوہر ٹائون کے قریب رحمان ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی زیر تعمیر سٹور مسمار کر دیا گیا،اسی طرح سمن زار سکیم میں تین دکانوں کے غیر قانونی شٹر بھی مسمار کر دیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں