گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی200 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت ،ْ تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا

نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

جمعہ 22 نومبر 2019 22:00

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی200 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت ،ْ تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز دیا گیا
لاہور۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں 200 جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز اور چوہدری محمدسرور نے نقد سلامی بھی دی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ عہدے اور دولت والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی دنیا اور تاریخ یادرکھے گی ۔

ہم 2نہیں ایک پاکستان بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعہ کے روز نواحی علاقہ گوتھ شاہ محمد، تحصیل خیر پور تمیانوالی، ضلع بہاولپور میںاجتماعی شادیوں کی تقر یبات میں شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم الدین وڑائچ،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ممبر قومی اسمبلی فاروق اعظم، سابق ایم پی اے جہانزیب وران، علیم الدین وڑائچ، چوہدری محدم عثمان، ذیشان خلجی، شکیل خان، احمد سلمان ممبر پنجاب بیت المال اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقر یب کے دوران باراتی پہنچے تو خوب بینڈ باجے بجائے گئے، عروسی ملبوسات زیب تن کئی دلہنیں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ پہنچیں جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور چوہدری نعیم الدین وڑائچ سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا جبکہ اجتماعی شادیوں کی اس تقر یب میں باراتی بھی انتہائی خوش نظر آئے جو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور خوشیاں مناتے رہے۔

اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تمام جوڑوں کو سلامی اور انکے ساتھ تصاویر بنوائیں۔گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری200بیٹیوں اور بیٹوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ والدین بیٹی کی شادی کے موقعہ پر فر ض ادا ہونے پرنہ صرف بہت خوش ہوتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا بھر پور شکر ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے اس نیک کام میں حصہ لیکر جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنیوالی جانیوالی چیز ہوتے ہیں اصل میں وہ ہی بڑالیڈر اور بڑا حکمران ہوتا ہے جو غر یبوں اور بے سہاروں کا سہار ا بنتا ہے اور الحمد اللہ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جسکے تحت بے روزگار افراد کو بلاسعود قر ضے دیئے جائیں گے اور نیا پاکستان سکیم کے بے گھر افراد کو چھت بھی فراہم کر نے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

گورنر نے کہا کہ غر یبوں کو صحت کی مفت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کارڈکا اجراء بھی جاری ہے جسکے ذریعے کوئی بھی غر یب 7لاکھ روپے سے زائد کا مفت علاج کرواسکے گا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ملکی اور قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہے اور یہ اپوزیشن صرف اپنے بچائو کیلئے جمع ہو ررہی ہے حکومت کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی اور ان ہائوس تبدیلی اور قبل ازوقت انتخابات کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکرائو نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں