شریف فیملی کے معاملات طے پا گئے

مریم نواز خاموش رہیں گی اور باہر بھی نہیں جائیں گی، شہباز شریف اب اپنے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 دسمبر 2019 10:39

شریف فیملی کے معاملات طے پا گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے معاملات طے پا گئے ہیں اور مریم نواز خاموش رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے معاملات مریم نواز کے حوالے سے اٹکے ہوئے تھے تاہم اب طے پا گیا ہے کہ مریم نواز خاموش رہیں اور باہر نہیں جائیں گی۔

وہ کچھ عرصہ پاکستان میں رہیں گی اگرچہ وہ سیاست میں متحرک نہیں ہوں گی تاہم یہاں موجود رہیں گی۔اگر مریم نواز یہاں پر رہ کر خاموشی ا ختیار کیے رکھیں گی تو سمجھیں کہ شہباز شریف کی کہانی ڈل گئی۔میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ شہباز شریف کی بات چل رہی ہے اور انہی کے ذریعے آصف علی زرداری کی بات چل رہی ہے۔شیخ رشید بھی کہہ رہے ہیں کہ آصف علی زرداری کا تو مسئلہ ہی نہیں ہے انہیں بھی باہر بھیجنا چاہئیے،اور اس طرح یہ سارا سکرپٹ چل رہا تھا جب کہ شہباز شریف نے اپنا ڈول ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جیل میں موجود دو ہنماؤں نے ایک قریبی ساتھی کے ذریعے سے نواز شریف کو پیغام پہنچایا ہے کہ میاں صاحب اگر آپ عدالت کی طرف سے مقرر مدت میں واپس نہ آئے تو پاکستان میں ن لیگ کا زوال شروع ہو جائے گا۔ہمارے کئی ارکان اسمبلی بھی ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں گے۔اور اگر آپ پاکستان نہیں آتے تو مریم نواز کو ہدایت کی جائے کہ وہ آپ کے بیانیے کو لے کر آگے چلیں،دوسری صورت میں اگلے انتخابات سے قبل ہی ن لیگ کو بہت نقصان ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔ نواز شریف کو عدالت کی جانب سے ملک سے باہر علاج کروانے کے لیے جانے کی اجازت دے دی گئی تھی اور وہ اس وقت لندن میں مقیم اپناعلاج کروا رہے ہیں۔تاہم چند شرائط تھیں جو کہ ان پر لاگو ہونا تھیں۔اس کے بعد یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ مریم نواز بھی چند بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں