اِن ہاؤس تبدیلی کی خبریں عمران خان کو پریشان کر رہی ہیں

عمران خان سوچ رہے ہیں کہ چوہدری برادران اپنے لیے اِن ہاؤس تبدیلی کی بات کر رہے ہیں یا پھر شاہ محمود کے لیے۔ سینئیر صحافی کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 دسمبر 2019 11:01

اِن ہاؤس تبدیلی کی خبریں عمران خان کو پریشان کر رہی ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،ان کے بھائی چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری مونس الہیٰ اور نواز شریف دراصل ایک ہیں۔بیانات کو چھوڑ دیں،یہ دونوں ایک ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بہت سارے لوگ چوہدری برادران کے پاس گئے جب کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی کہا تھا کہ ہمارے بہت سارے لوگ پی ٹی آئی میں گئے جنہیں توڑ کر پی ٹی آئی میں لایا گیا، جن میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار شامل ہیں،ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ مشرف دور میں جب پنجاب میں پرویز الہیٰ کی حکومت تھی تو ڈی جی آئی بھی اعجاز شاہ تھے۔

اس ساری تصویر میں عمران خان کے ذہن میں یہ بات چل رہی ہے کہ دوسرا راستہ کھول کر اِن ہاؤس تبدیلی کی بات کیوں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیا چوہدری برادران اپنی بات کر رہے ہیں یا پھر یا محمود قریشی کی؟ کیا ادارے ایک پیج پر ہیں؟ یہ ساری باتیں عمران خان کو پریشان کر رہی ہیں۔جب کہ دوسری جانب سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے "ان ہاؤس تبدیلی" کے لیے ایم کیو ایم سے رابطہ کر لیا۔

اور ایم کیو ایم نے اس کے بدلے اپنی پسندیدہ وزارت کا مطالبہ رکھ دیا ہے۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بہت قریبی ایک شخص نے انہیں بہت نقصان پہنچایا ہےاور آنے والے دنوں میں ان ہاؤس تبدیلی کا شور پڑنے والا ہے۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف،نواز شریف اور آصف علی زرداری سب کا مقصد " ان ہاؤس تبدیلی' ہے۔اور یہ تمام لوگ نیب کے مقدمات ختم کروانا چاہتے ہیں اور اسی سلسلے میں اپوزیشن کی ان شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سے بھی رابطے کیے گئے ہیں اور انہیں من پسند وزارتیں دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں