مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرو ملک سے آنے اور جانے والی 6پروازیں ،8تاخیر کا شکار

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:00

مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرو ملک سے آنے اور جانے والی 6پروازیں ،8تاخیر کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرو ملک سے آنے اور جانے والی 6پروازیں منسوخ جبکہ 8تاخیر کا شکار رہیں۔پی آئی اے کی جدہ ،کراچی اوراسلام آباد سے آنے والی ، ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی جبکہ ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز یں منسوخ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ترکش ائیر کی استنبول جانے والی ،پی آئی اے کی اسلام آباد اورکوئٹہ جانے والی ، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی ، ایمر ائیر لائن کی دبئی جانے والی ، ایمریٹس ائیر لائن کی دوحہ سے آنے والی ، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی اورترکش ائیر لائن کی استنبول سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں ۔ پروازو ں کی منسوخی اور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں