فہد قادر ایشیاء پیسفک ریجن میں 40 سال سے کم عمر قائدین کی فہرست میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے

برطانیہ کے سب سے بڑے خود مختار پبلشنگ گروپ ہئی مارکیٹ(Haymarket) پبلشنگ کے پریمیئم آن لائن پبلشنگ یونٹ کی کیمپیئن ایشیا-پیسفک نے 40 انڈر 40 (40 under 40)عنوان کے تحت 40 سال سے کم عمر ایشیاء پیسفک ریجن کی اگلی جنریشن کی قیادت کے لئے 40افراد کا انتخاب کیا ہے

جمعہ دسمبر 12:48

فہد قادر ایشیاء پیسفک ریجن میں 40 سال سے کم عمر قائدین کی فہرست میں شامل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2019ء) برطانیہ کے سب سے بڑے خود مختار پبلشنگ گروپ ہئی مارکیٹ(Haymarket) پبلشنگ کے پریمیئم آن لائن پبلشنگ یونٹ کی کیمپیئن ایشیا-پیسفک نے 40 انڈر 40 (40 under 40)عنوان کے تحت 40 سال سے کم عمر ایشیاء پیسفک ریجن کی اگلی جنریشن کی قیادت کے لئے 40افراد کا انتخاب کیا ہے جن میں قابل ذکر انتخاب کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز فہد قادر ہیں ۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی نے یہ اہم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اس مرتبہ یہ اعزاز اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اس میں نامزدگی کے لئے امیدواروں کی تعداد دو گنا تھی جس میں مارکیٹنگ اور کمیونکیشنز کے شعبوں کے پروفیشنلز شامل ہیں۔ رواں سال 1500 کے قریب امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں اور مارکیٹنگ کمیونکیشنز بزنس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان افراد کو منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)


فہد قادر کے انتخاب کے بارے میں کیمپیئن ایشیا -پیسفک نے رائے دیتے ہوئے کہا، "جیسے کاربونیٹڈ مشروب میں بلبلے تیزی سے ابھرکر جگہ بناتے ہیں، اسی طرح فہد قادر بھی تیزی سے ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔ کوکا۔کولا پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے انہیں سال 2007 میں اپنی کمپنی کے لئے منتخب کیا۔ فہد قادر نے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز کے طور پر کام کا آغاز کیا اور چند ہی سالوں بعد وہ اس شعبے کے ڈائریکٹر بن گئے۔

اب وہ حکومت، میڈیا، سوشل گروپس، کسٹمرز اور پارٹنرز کے ساتھ روزمرہ رابطے کے لئے کمپنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔"
بیان میں مزید کہا گیا، "کاروباری اور برانڈ کی عوامی حکمت عملیوں کو سنبھالنے والے 36 سالہ فہد قادر کمپنی کے کاروباری سماجی ذمہ داری کے پورٹ فولیو کی بھی قیادت کررہے ہیں۔ ان کی توجہ قدرت کو پانی کی واپسی، خواتین کی بااختیاری، اور پانی کے انتظام پر ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ اشتراک سے کوکا۔کولا پاکستان نے پانی کے استعمال کی صورتحال کو مثبت بنادیا ہے اور اپنے کاروباری استعمال سے زیادہ قدرت کو واپس پانی لوٹا رہا ہے۔ فہد قادر پلاسٹک سے پیدا ہونے والے کچرے بالخصوص پی ای ٹی بوتلوں کی انڈسٹری پائیدار انداز سے قائم کرنے کی بھی پشت پناہی کررہے ہیں۔"
سال 2019 کی’ 40 انڈر 40 ‘کی فہرست میں منتخب ہونے کے باعث فہد قادر نے نہ صرف کوکا۔

کولا کمپنی کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کو بھی نمایاں مقام دلایا۔ رواں سال یہ ایوارڈ جیتنے والی دیگر قابل ذکر شخصیات میں آئن لون (منیجنگ ڈائریکٹر، اسٹار کام سنگاپور) نکولا ایلیٹ (ڈائریکٹر بی بی سی اسٹوری ورکس اے پی اے سی، بی بی سی گلوبل نیوز لمیٹڈ، سنگاپور) اور جینی گاوٴ (وائس پریذیڈنٹ اسٹریٹجی اینڈ برانڈ پلاننگ، اوگلوی، چین) شامل ہیں۔


آئیڈیاز میں مہارت، معلومات، کام اور شخصیات کی وجہ سے ریجن کی مارکیٹنگ کمیونکیشنز انڈسٹری میں تبدیلی آنے کے ساتھ کیمپیئن ایشیا ۔پیسفک اہم موضوعات کی گہرائی میں جاتا ہے اور کمیونکیشن مارکیٹ کی دنیا میں سب سے دلچسپ اور سب سے تیز رفتار کاروبار سے متعلق انتہائی متاثر کن معلومات سامنے لاتا ہے۔ یہ مارکیٹنگ کے اس اعلیٰ طبقے کو خدمات پیش کرتا ہے جو تخلیقی ایڈورٹائزنگ اور کمیونکیشنز کو نئی بلندیوں کی جانب لے کر جارہے ہیں اور آف لائن اور آن لائن دونوں طرح مختلف مقامات پر برانڈ کے استعمال کا ازسرنو تعین کررہے ہیں۔


کیمپیئن ایشیا-پیسفک ادارتی طور پر آئیڈیاز، کام اور شخصیات پر تحقیق کرتا ہے جو مارکیٹنگ کمیونکیشنز اور ایونٹس انڈسٹری کو تبدیل کررہے ہیں۔ اس ضمن میں یہ انتہائی اہم موضوعات کی گہری تفصیلات میں جاتا ہے اور دنیا بھر میں انتہائی متاثرکن، جرات مندانہ اور حالات تبدیل کرنے والے کاموں کو پیش کرتا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments