ون ہائیڈ پارک کی فروخت سےپاکستان کو 50ملین پاونڈ ز ملیں گے

ریکوری کیلئے نظام بنا رہے ہیں،حالیہ کامیابی نے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کاراستہ کھول دیا،شہزاد اکبر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 6 دسمبر 2019 13:12

ون ہائیڈ پارک کی فروخت سےپاکستان کو 50ملین پاونڈ ز ملیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،6دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار ارشد شریف کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کو 190ملین پاوٴنڈز دو حصے میں آئیں گے، 140ملین کا ایک حصہ پاکستان کو کرنسی ایکسچینج کے بعد مل چکا ہے جو پاکستان کے اکاونٹ میں آگیا ہے۔ تاہم دوسرا حصہ ون ہائیڈ پارک کی فروخت کے بعد پاکستان کو مل جائیگا جس کی مالیت 50ملین پاونڈزہوگی۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بہت اہم کردار اداکیا ہے ۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ 190ملین پاونڈز کی رقم پاکستان آنے سے باقی کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے راستہ بن گیا ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حالیہ کامیابی کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سعودیہ ، کینیڈا اور امریکا سمیت دیگر ملکوں سے بھی لوٹی گئی دولت کو پاکستان واپس لایا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت نیب اور ایف آئی اے کی غیر ملکی اداروں سے روابط کو مضبو ط کریگی۔ لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری کیلئے ایک نظام بنا رہے ہیں جس پر وسائل کو خرچ کرنا پڑیںگے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے کیس پر بھی حکومت ایکشن میں رہی جس کی وجہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کمٹمنٹ تھی۔
یاد رہے اسلام آباد میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف اور خاندان کے اثاثوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔

شریف خاندان اپنی منی لانڈرنگ پر غریب لوگوں کو پکڑواتارہا۔ شہبازشریف نے ہرجانے کے بہت سے دعوے کئے مگر ان میں سے کچھ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب ہی نہیں دیا اور نہ ہی ڈیلی میل کی رپورٹ پر کوئی ایکشن لیا۔ اور شہبازشریف سے کرپشن کے حوالے سے18سوالات بھی پوچھے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں