شریف خاندان کی اربوں روپے کی چوری سامنے آنے کے بعدن لیگ کے ترجمان جھوٹ بول رہے ہیں،میاں اسلم اقبال

جمعہ 6 دسمبر 2019 18:02

شریف خاندان کی اربوں روپے کی چوری سامنے آنے کے بعدن لیگ کے ترجمان جھوٹ بول رہے ہیں،میاں اسلم اقبال
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ شریف خاندان کی اربوں روپے کی چوری سامنے آنے کے بعدن لیگ کے ترجمان بڑی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں،ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب ان کا مقصدلوٹی ہوئی دولت بچانا ہے ،شریف خاندان کی سیاست دنیا بھر میں کرپشن کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے ، شہباز شریف کرپشن ٹیکنالوجی کے آئن سٹائن ہیں اور اب وہ لندن میں بیٹھ کر منی لانڈرنگ اور کرپشن کی یونیورسٹی کھولیں گے،جب شریف خاندان کے جائیداد کا بٹوار ہ ہوا تو ان کی ذاتی دولت بے نام تھی ،2008 میں ان کے پاس اقتدار آیا تو ان کی جائیدادیں تیز رفتاری سے بڑھیں ۔

شہباز شریف کی جائیداد میں 70 گنا،سلمان شہباز کی جائیداد میں 8 ہزار گنا اور حمزہ شہباز کی جائیداد میں 20 گنا اضافہ ہوا ،حمزہ شہباز کے بعد ٹی ٹی ماسٹر سلمان شہباز کے سپرد کاروبار ہوا تو ان کی ذاتی جائیدادوں میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ،ان کے کارندوں منظور پاپڑ والا اور مشتاق چینی والا کے اکا ونٹس میں اربوں روپے آئے جب برطانیہ سے ٹی ٹی آنا بند ہوئی تو پھر متحد ہ عرب امارات سے ٹی ٹیاں آنا شروع ہوگیں ، صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ڈجی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ نثار گل جو سلمان شہباز کے کلاس فیلوتھے انہیں 2008 میں ڈائریکٹر پولیٹکل افئیر ،ملک علی احمد ڈائر یکٹر پالیسی اور طاہر نقوی کو اسسٹنٹ جنرل منیجرلگایا گیا اور ان تینوں ذاتی ملازموں کو تنخواہ سرکاری خزانے سے دی جاتی رہی ان لوگوں کے اکاونٹ میں اربوں روپے آئے ۔مسرورانور اور شعیب قمر کیش بوائے کے طور پر کام کرتے تھے اور سرکاری گاڑیوں میں پولیس کی نگرانی میں کیش کی ترسیل کرتے تھے اور ان کی بنائی ہوئی 32 کمپنیوں کے اکاونٹس میں کیش منتقل کرتے تھے اور یہ سارا کام وزیر اعلی ہاوس میں بیٹھ کر ہوتا تھا ۔

انہوںنے کہا کہ شہباز شریف بڑا شعبدہ باز ہے ۔سوالوں کا جواب دینے کی بجائے کہتے ہیں کہ میں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی۔آپ نے ایک دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔آپ نے تو ڈیفیڈاور سیلاب زدگان کے بھی فنڈ نہیں چھوڑے ،آپ نے کہا تھاکہ شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ دائر کروں گا،پاکستان کے اداروں پر تو آپ کو اعتماد نہیں اب آپ لندن میں بیٹھے ہیں اور ہم آپ کے مقدمے کے منتظر ہیں-صوبائی وزیر نے کہا کہ ابھی تو پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ایک دوسرے کے خلاف بنائے گئے مقدمات کے نتیجے میں سامنے آئی ہی- نئے کیسز ابھی سامنے آئیں گی- ہمارا قوم سے وعدہ ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کا ایک ایک پیسہ واپس لائیں گے یہ عام لوگ نہیں ہیں بلکہ بہت بڑے مافیاز ہیں اور مافیاز کے خلاف جنگ لڑنا آسان نہیں ہوگالیکن یہ جنگ ہم جیتیں گی- انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ڈالربھی سبسڈائز کرکے بیچا گیا -سابق حکمرانوں کی اس طرح کی چالوں سے مہنگائی پیدا ہوئی- انہوں نے کہا کہ ابھی ایک کمپنی کی 40ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے ان کی 32کمپنیوں کی کرپشن سامنے لائیں گی- ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مافیاز کے سہولت کار مخصوص لوگ ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہیں پاکستان کے ان دونوں کرپٹ خاندانوں نے کرپشن کا ایک ہی فارمولا اپنایا اور منی لانڈرنگ کرکے ملک کو نقصان پہنچایا ہی- انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے قومی معیشت کا بیڑا غرق کیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا - پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ریاست کو بچانا ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر قومی معیشت کی بحالی کے لئے محنت سے کام کیا جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں- ملک مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا-ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کرکے دنیا بھر میں پاکستان کے چہرے کو مسخ کیا ہے اور ان کی لوٹ مار کی کہانیاں زبان زد عام ہیں، ہمارا کام ان کی کرپشن کی نشاندہی کرنا ہے اور اداروں کی ذمہ داری ان سے لوٹا ہوا پیسہ نکلوانا ہی-نیشنل کرائم ایجنسی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ، لندن سے لوٹی ہوئی 200ملین ڈالر کی رقم واپس آرہی ہے اسی طرح غریب قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی ملک میں واپس آئے گی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں