وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اورنج لائن ٹرین چلانے کی باقاعدہ منظورری دے دی گئی

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:32

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، اورنج لائن ٹرین چلانے کی باقاعدہ منظورری دے دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین چلانے کی باقاعدہ منظورری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ منظوری گزشتہ روز ایوان وزیراعلیٰ میں اپنی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔ جس میں منصوبے پر کام کرنیوالی چینی کمپنیوں کے ماہرین لاہور ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران سمیت اعلیٰ دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو اورنج لائن ٹرین چلانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 دسمبر کو آزمائشی بنیادوں پر اورنج لائن ٹرین چلانے کی منظوری دے دی۔ مقررہ تاریخ پر وزیراعلیٰ پنجاب ڈیرہ گجراں سے علی ٹائون رائیونڈ روڈ تک ٹرین میں سفری کریں گے۔ جبکہ ٹرین چلانے کی افتتاحی تقریب علی ٹائون پر منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ 10 دسمبر کو اورنج لائن ٹرین کو آزمائشی بنیادوں پر بجلی پر چلائی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں