تاجروں کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا: چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی

تاجر اور ایف بی آر رجسٹریشن کے لئے مل کر کام کریں گے: شبر زیدی کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 دسمبر 2019 21:23

تاجروں کے ساتھ معاہدوں پر عمل درآمد کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا: چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06 دسمبر2019) : چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کا عمل اگلے ہفتے سے شروع ہوگا۔ انکا کہنا ہے کہ تاجر اور ایف بی آر رجسٹریشن کے لئے مل کر کام کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ایف بی آر کے چیئر مین سید شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجروں کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کا عمل اگلے ہفتے سے شروع کیا جائیگا۔

انھوں نے کہا ہے کہ تاجر اور ایف بی آر رجسٹریشن کے لئے مل کر کام کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ تاجروں کی نمائندگی کرنے والی تمام کمیٹیوں کومطلع کیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی شروعات ہو گی۔
  یاد رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر کے سینئر عہدیدار نے بتایاتھا کہ آئندہ ماہ سے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے افراد کو بجلی اور گیس کی فراہمی معطل کرنے کے لیے ترمیم کا فیصلہ کیاتوانائی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ناقص ردعمل کے باعث ٹیکس قوانین میں ترمیم کی ضرورت محسوس ہوئی ،گزشتہ 6 ماہ میں ڈسکوز صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ای فائل کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اگر ضرورت ہو تو گیس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تمام صنعتی اور کمرشل صارفین رجسٹرڈ ہو اور ریٹرن فائل کریں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسے صارفین جنہوں نے اب تک ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے وہ وقت میں توسیع کا فائدہ اٹھائیں۔

حکومت نے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 16 دسمبر تک توسیع کردی ہے . شبر زیدی نے کہا تھا کہ تقسیم کار کمپنیوں نے ایف بی آر کو آگاہ کیا تھا کہ ان کے پاس صارفین کے نیشنل ٹیکس نمبرز (این ٹی این) یا قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا موجود نہیں ہی ہے ۔ شبر زیدی نے کہا تھا کہ ماضی میں حکومت نے شناختی کی ضرورت پر پاور کنیکشن کی اجازت دی تھی ، اب سی این آئی سی اور این ٹی این کی بنیاد پر کنیکشن حاصل کرنا لازمی ہے ،گزشتہ 6 ماہ میں ڈسکوز صنعتی اور کمرشل صارفین کو ٹیکس سال 2019 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن ای فائل کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں