امریکا میں نامِ’محمد‘ کی گونج

امریکا میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 6 دسمبر 2019 23:22

امریکا میں نامِ’محمد‘ کی گونج
واشنگٹن: (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 06 دسمبر2019) :امریکا میں نامِ’محمد‘ کی دھوم مچ گئی ۔امریکا میں ’محمد‘ پسندیدہ ترین ناموں میں شامل ہے۔ بچیوں کے لیے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ بھی شامل ہے ۔ امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے ان میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔

امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے نام محمد رکھے گئے، اگر امریکا میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔ متذکرہ اعداد وشمار میں صرف ایک اسپیلنگ (Muhammad) والے شامل ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہو گیا ہے اور امریکا میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے، اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام تر کوششیں دم توڑتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام کو نقصان پہچانے کے لیے دنیا میں بہت سی کوششیں کی جاتی رہی ہیں کچھ دن قبل اسپین میں اسلام مخاف مظاہرہ کیا گیا۔ اس میں قرآن پاک کو جلانے کی کوشش کی گئی ۔لیکن اس کوشش کو اس وقت ناکام بنا دیا گیا جب ایک نوجوان نے اس مظاہرہ میں گھس کر قرآن پاک جلانے والے شخص کو ایک لات رسید کی اور قرآن پاک کو اس کے ہاتھ سے چھین لیا۔

 اس نوجوان کے اس عمل پر اس کو پوری دنیا میں بہت زیادہ سراہا گیا۔ اس کے بعد پوری دنیا کے مسمانوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نوجوان کو خراج تحسین پیش کیا اور اسپین سے اس مظاہرے کے خلاف شدید قسم کا احتجاج کیا گیا۔ پاکستان نے بھی اس  ضمن میں اسپین کے سفیر کو بلوا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اب امریکا کی ایک ادارے نے یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ امریکا کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد ہےاور خواتین میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں