ملک ریاض رشوت دیکر کام کرانا جانتے ہیں

460ارب روپے کے جرمانے پراگر ملک ریاض 10ارب روپے بھی رشوت دے تو کام ہوجاتا ہے،ہارون رشیدکادعویٰ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 7 دسمبر 2019 10:56

ملک ریاض رشوت دیکر کام کرانا جانتے ہیں
 لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار،7دسمبر 2019ء ) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض کے بارے میں بات کرتے سب ڈرتے ہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی ملک ریاض کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی کیس بند کر دیا گیا۔ ہارون رشید نے کہا ہے تنازع ہونے پر کچھ جنرل بھی ملک ریاض کے پاس جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کا ملک ریاض کے ساتھ ملاقات کا کوئی کام نہیں۔ ہارون رشید نے کہا ہے کہ اگر ملک ریاض 460ارب روپے کے جرمانے پراگر 10ارب روپے بھی رشوت دیں تو کام ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض190ملین پاونڈ ز کو 460ارب روپے کے جرمانے میں گنتی کررہے ہیں۔ ہارون رشید نے کہا کہ ملک ریاض جانتے ہیں کہ کام کس طرح لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں بڑی کارروائی کی تھی ۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی تھی ۔190ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی حکومت پاکستان کو واپس کرےگی،این سی اے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی۔ملک ریاض کی جانب سے 50 ملین پاؤنڈ کی جائیداد، 140 ملین پاؤنڈ کے بینک اکاؤنٹس کی پیشکش قبول کی گئی۔

ملک ریاض کی برطانیہ میں اس جائیداد کے حوالے سے سینئیر صحافی علی سلمان نے بڑا دعویٰ کیا تھا ، سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن سے بڑی خبرآئی ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی ہے۔ برطانوی کرائم ایجنسی یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کرے گی۔ ملک ریاض کو یہ پراپرٹی حسن نواز نے پانامہ پیپرز لیک ہونے سے چند دن پہلے فروخت کر دی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں