وزیراعلیٰ پنجاب دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے احسن اقدام،10 مریضوں کے علاج کیلئی2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈزجاری

مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی‘سردار عثمان بزدار دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا،حکومتی وسائل پر عام آدمی کا پورا حق ہے ساہیوال میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم،مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:19

وزیراعلیٰ پنجاب دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے احسن اقدام،10 مریضوں کے علاج کیلئی2 کروڑ 10 لاکھ روپے کے فنڈزجاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرلیورٹرانسپلانٹ، بون میرواور دیگر امراض میں مبتلا 10 مریضوں کے علاج معالجے کیلئی2 کروڑ 10 لاکھ28ہزار روپے سے زائد کے فنڈزجاری کر دئیے گئے ہیں۔ہائوسنگ کالونی ضلع ننکانہ صاحب کی رہائشی بشریٰ شہزادی کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 26لاکھ8ہزارروپے کے فنڈزفراہم کیے گئے ہیں۔

جگر کی بیماری میں مبتلا بشریٰ شہزادی شیخ زید ہسپتال لاہورمیں زیر علاج ہے ۔برکت ٹائون مین جی ٹی روڈ اڈا شبیل لاہور کے رہائشی امجد جاوید کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے 21لاکھ60ہزارروپے کے فنڈز کا اجراء کیاگیاہے۔جگر کے مرض میں مبتلاامجد جاوید شیخ زید ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہے۔محلہ فرید گنج فیصل آباد کی رہائشی شائستہ بی بی کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 35لاکھ روپے کے فنڈز مہیا کیے گئے ہیں- شائستہ بی بی آرمڈفورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر راولپنڈی میں زیر علاج ہی-بند روڈ نئی سبزی منڈی جھنگ صدرکے رہائشی محمد عثمان کے بون میروٹرانسپلانٹ کیلئے 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نیو سٹی ملتان کے رہائشی حافظ معاذکے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 34لاکھ روپے کے فنڈزکااجراء کیا گیا ہی- حافظ معاذ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزاینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کراچی میں زیرعلاج ہی-تونسہ کے رہائشی راشد نور کے بچوں عجوہ خان اور محمد احمد کے علاج معالجے کیلئے 24لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئی-کلفٹن کالونی وحدت روڈ لاہور کے رہائشی واصف ریاض کے علاج کیلئے 20لاکھ 60 ہزارروپے کے فنڈز مہیا کئے گئی-محلہ بنی فارسٹ آفس راولپنڈی کی رہائشی تسلیم علی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے 18 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں-محلہ جاندی حویلی لکھا تحصیل دیپالپور اوکاڑہ کے رہائشی محمد انس کے کینسر کے علاج معالجے کے لئے 11لاکھ روپے کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہی- وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستحق مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے فنڈز مہیا کرنا کوئی احسان نہیں بلکہ میری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی-دکھی انسانیت کی خدمت کر کے جو سکون ملتا ہے اس کا اندازہ کوئی دوسرا نہیں کرسکتا-دکھی انسانیت کا دکھ بانٹنے والے دنیا کے ساتھ آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں-حکومتی وسائل پر عام آدمی کا پورا حق ہے اورہماری حکومت یہ حق عام آدمی کو واپس کر رہی ہی-جب تک اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے ،دکھی انسانیت کے دکھ بانٹتا رہوںگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساہیوال کے تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں ۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں