یہ ووٹ بھی دیں گے، پیاز اور جوتے بھی کھائیں گے، شیخ رشید

ان کے پاس ووٹ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، آرمی چیف کی تقرری کیلئے آئندہ 15روز میں حکمت عملی کافیصلہ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:28

یہ ووٹ بھی دیں گے، پیاز اور جوتے بھی کھائیں گے، شیخ رشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ ووٹ بھی دیں گے، پیاز اور جوتے بھی کھائیں گے،ان کے پاس ووٹ دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں، آرمی چیف کی تقرری کیلئے آئندہ کچھ روز میں حکمت عملی کافیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ووٹنگ کا مسئلہ ہے ، اس کا آئندہ 15روز میں فیصلہ ہوجائے گا، آپ دیکھیں گے یہ سارے ووٹ دیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں ووٹ دیں گے، میں اس معاملے میں کوئی آئینی بحران نہیں دیکھ رہا۔

یہ میڈیا پر کھیل رہے ہیں کھیلتے رہیں، اس سے عمران خان کو کوئی فرق پڑرہا ہے اور نہ ہی ان کو خود کوئی فائدہ ہورہا ہے۔ شہبازشریف کی لندن سے نئی ہیٹ کے ساتھ تصویر چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

جہاں کیسز کا تعلق ہے شہبازشریف نوازشریف سے زیادہ کرپٹ ہے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہبازکے کیسز زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک لندن سے کوئی پلان ہوتے نہیں دیکھا۔

مجھے امید ہے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال واپس آجائیں گے، کیونکہ کیسز کی نوعیت پھیلتی جا رہی ہے۔ یہ ووٹ بھی دیں گے، پیاز بھی کھائیں گے اور جوتے بھی کھائیں گے۔ ووٹ دینے کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک مجرم علاج کیلئے باہر جاسکتا ہے تو پھر ملزم کی بھی صحت خراب ہے ، اس کو بھی حق ہے کہ وہ بھی علاج کیلئے باہر جائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مزید نوکریوں کی گنجائش پیدا ہوگی۔ تین سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سے پوچھیں استعفا کس دسمبر میں آئے گا؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا۔ امید ہے بازارکے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح نہیں لڑیں گے۔ قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں آخر میں کام کچھ نہیں ہوتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں