ہم نے حکومت لی ہے لیکن ابھی نظام نہیں بدل سکے، فواد چوہدری
طلبہ یونین بحال ہونی چاہیئے لیکن اس کے پیرامیٹرز طے کرنا ہوں گے، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن والوں کے گلے شکوے سنے ہیں، اگر طلبہ یونین نہ ہوئی تو ان کی سیاست کو لسانی یا مذہبی جماعتیں استعمال کرتی ہیں اس لئے بڑی جماعتیں ان کو قبول کریں،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 7 دسمبر 2019 22:36
(جاری ہے)
فواد چودہری کا کہنا تھا کہ اگر طلبہ یونین نہ ہوئی تو ان کی سیاست کو لسانی یا مذہبی جماعتیں استعمال کرتی ہیں اس لئے بڑی جماعتیں ان کو قبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کو پسند ہوں یا نہ ہوں، ان کا قد سب سے بلند ہے۔ بے نظیر بھٹو کی طرح عمران خان ملک میں اس وقت ایک ہی لیڈر ہیں۔ اپوزیشن کے گلے شکوے اپنی جگہ لیکن آپ کو عمران خان کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مائنس ون پاکستان مسلم لیگ نواز اور دیگر جماعتوں میں ہوسکتا ہے۔ مائنس عمران کرتے کرتے اپوزیش خود مائنس ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے۔ اب سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ وہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نئی تقریوں کے معاملے پر کافی حد تک اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کے کھلنے والے حالیہ انکشافات کا اثر نہ پڑا تو جلد ہی الیکشن کمیشن کا معاملہ حل ہو جائے گا۔ اپوزیشن اصلاحات کی جانب آئے۔ سب کو حقیقیت کا ادراک کر کے ہی آگے چلنا چاہیے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو پہلے واپس آنے میں 5 سال لگے، اب کی بار شاید 15 سال لگیں۔ سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں ہے۔ پنجاب کے آصف زرداری شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں تو سندھ کے زرداری کا کیس بھی ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تاثر ہے کہ ادارے ایک دوسرے کے اختیارات لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پارلیمان کیسے سپریم ہو سکتی ہے اگر اس کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کچھ اداروں کے بجٹ پر بحث نہ کر سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں سید مراد علی شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ وہاں کی عوام نے کرنا ہے۔ وہاں کے حکمران خود عوام کی مشکلات کا خیال کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں 3 ٹریلین روپے خرچ ہوئے لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی۔ 908 ارب روپیہ پنجاب میں خرچہ ہوا ہے۔ ملک میں وزرائے اعلی کا کوئی احتساب نہیں ہے۔ ہمیں اضلاع کو ان کا حق دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں کوئی پیسہ نہیں دے رہی اور سارے فنڈز جنوبی پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ حکومت کو بی آر ٹی منصوبے کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔فواد چودہدری نے کہا کہ ملک میں سیاستدانوں پر بحث ہو سکتی ہے لیکن فوج اور عدلیہ پر عام بحث نہیں ہو سکتی ہے۔ آرمی چیف کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ جائے تو پھر حکومت اس پر فیصلہ کرے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں بڑے سقم ہیں۔ عدالت پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی کہ قانون ایسا بنائیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مزید 10 سیاستدانوں کے میڈیکل چیک اپ ہونے جا رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان راضی نہیں، ذرائع
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ