گل داودی نمائش شہریوں میں پھولوں اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کیلئے پی ایچ اے کی قابل تحسین کاوش ہی: فواد چوہدری

پی ایچ اے کے انتظامیہ اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی شپ و روز کی محنت نے شہریوں کیلئے ننمائش کا انعقاد کیا کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہر ادارہ اپنا کردار ادا کررہا ہی: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نفواد چوہدری نے کہا ہے کہ گل داودی نمائش شہریوں میں پھولوں اور پودوں کی اہمیت کو اجاگر کیلئے پی ایچ اے کی قابل تحسین کاوش ہے۔پی ایچ اے کے انتظامیہ اور ورکرز مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی شپ و روز کی محنت نے شہریوں کیلئے ننمائش کا انعقاد کیا۔کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو پورا کرنے کیلئے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہر ادارہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی پارک میں سالانہ گل داؤدی نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نفواد چوہدری پھول قدرت کا حسین تحفہ ہیں جو ماحول کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں۔

نماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پھولوں اور پودے کی شجرکاری کیلئے نعوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رنگ برنگے پھول دھرتی کا حسن ہیں اور یہ انسانی طبیعت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں۔ شہری گل داودی کی رنگا رنگ سے سجی نمائش دیکھنے کے لیے جیلانی پارک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں