صوبائی وزیر صنعت وتجارت نے مین سمن آباد روڈ ، مین سبزہ زار روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبو ں کا افتتاح کردیا

مفروروں اور لٹیروں کا تھنک ٹینک لندن میںبیٹھ کر ملک کے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے‘اسلم اقبال یہ عناصر یادرکھیں وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے اب ایسا نہیں ہوسکتا، قومی وسائل کی دوبارہ لوٹ مار کا خیال دل سے نکال دیں‘صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 دسمبر 2019 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاںاسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفروروں اور لٹیروں کا تھنک ٹینک لندن میںبیٹھ کر ایک بار پھر ملک کے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے،یہ عناصر یادرکھیں وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے اب ایسا نہیں ہوسکتا،اس لئے یہ لوگ قومی وسائل کی دوبارہ لوٹ مار کا خیال دل سے نکال دیں،عدالتوں سے بیماری کے نام پر ریلیف لے کر لندن جانے والے بیماری پر سیاست نہ کریں،عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے شرمندہ نہیں کریں گے،عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گی- صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہارصوبائی حلقہ 151میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوںاور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے سمن آباد چوک میں مین سمن آباد روڈ اور لیاقت چوک میں مین سبزہ زار روڈ کے تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے افتتاح کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا-صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے اپنے دور میں کچھ نہ کیا اور سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہی- پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کررہی ہی- صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہے ہمیں عدالت کا ہر فیصلہ منظور ہے کیونکہ عدالتوں کے فیصلے تسلیم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عوام یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے مفرور لندن میں بیٹھ کر اس ملک اور عوام کے لئے کیا سوچ رہے ہیں- جب کرپٹ حکمرانوں سے قومی وسائل کی لوٹ مار کے بارے میں پوچھا جاتا ہے تو یہ کہتے ہیںکہ عمران خان ٹھیک نہیں ہے -عوام حکومت اور ادارے ان لٹیروں سے حساب مانگتے ہیں تو ملک سے باہر چلے جاتے ہیں- کرپشن کے آئن سٹائن شہباز شریف کے خاندان نے منی لانڈرنگ کے لئے 32کمپنیاں بنائیں اور ایک کمپنی کی 40سی50ارب کی کرپشن سامنے آئی ہی- صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث معیشت بہتر ہوئی ہے اور برآمدات میں35فیصد اضافہ ہوا ہی- پنجاب ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں 20کلوآٹے کا تھیلہ 808روپے میں ، چینی 70روپے فی کلو اور گھی 140سی180روپے فی کلوگرام کے حساب سے دستیاب ہی- صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی ، دونوںجماعتوں کی جانب سے بہترین نام سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ پارلیمانی کمیٹی جلد فیصلہ کرلے گی-صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے 40سال تک اس ملک کے ساتھ جو کیا ہے ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا- وزیراعظم عمران خان نے بیمار معیشت کی تشخیص کرکے اس کا علاج کیا ہے اور ملک مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکل آیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں