صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی اشرف سوہنا کے گھر تعزیت کیلئے آمد

اتوار 8 دسمبر 2019 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے رہنماء اشرف سوہنا کے گھر جاکر ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے ساتھ اہلیخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جبکہ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے صدر سید عباس رضوی،غلام سرور اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں