وزیراعظم انکوائری کمیشن: احسن اقبال کےبھائی کےمنصوبوں کی تحقیقات شروع

منصوبوں میں نوازشریف پارک، لاہوراورراولپنڈی میٹرو سمیت دیگر ہارٹی کلچرکے ٹھیکے شامل، منصوبوں سے متعلق تمام معلومات کل 9 دسمبرتک فراہم کرنے کی ڈیڈلائن مقررکردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 18:44

وزیراعظم انکوائری کمیشن: احسن اقبال کےبھائی کےمنصوبوں کی تحقیقات شروع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) وزیراعظم انکوائری کمیشن نے احسن اقبال کے بھائی کے شروع کردہ منصوبوں کی تحیقیقات شروع کردیں، انکوائری کمیشن نےلاہورمیٹرو اورراولپنڈی میٹرو میں ہارٹی کلچرکے ٹھیکوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں، منصوبوں سے متعلق تمام معلومات9  دسمبرتک انکوائری کمیشن کو فراہم کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم انکوائری کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق احسن اقبال کے بھائی 2008ء میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہارٹی کلچر رہے۔

احسن اقبال کے بھائی کے شروع کردہ منصوبوں کی تحقیقات کیلئے معلومات طلب کی گئیں۔ وزیراعظم انکوائری کمیشن کو معلومات فراہم کرنے کی9 دسمبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ انکوائری کمیشن نے لاہورمیٹرو اور راولپنڈی میٹرومیں ہارٹی کلچرکے ٹھیکوں سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے وائس چیئرمین پی ایچ اے کی درخواست پرانکوائری کمیشن بنایا۔ نوٹفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ عزیز کراسنگ  گوجرانوالہ ،گجرا ت یونیورسٹی میں ہارٹی کلچر کے ٹھیکوں اور نوازشریف پارک  میں بھی  ہارٹی کلچر کے ٹھیکوں کی تفصیلات  طلب کی گئیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی اور گریٹر اقبال پارک منصوبوں میں ہارٹی کلچر ٹھیکوں کی معلومات طلب کی ہیں۔

انکوائری کمیشن نے حکم دیا ہے کہ پی ایچ اے کو ہدایت کی ہے کہ کل تک تمام ریکارڈ تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی کال پر مہنگائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا، (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی، یہ حکومت جائے گی تو عوام کی زندگیوں میں سکون آئے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں