صوبائی وزیرصحت کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال وہاڑی اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال بوریوالا کادورہ

اتوار 8 دسمبر 2019 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال وہاڑی اورتحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال بوریوالا کادورہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت نے ڈی ایچ کیووہاڑی اورٹی ایچ کیوبورے والامیں طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔پروفیسرڈاکٹریاسمین راشدنے دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت کی اورمختلف وارڈزکادورہ کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹریاسمین راشدنے ڈاکٹرزسے مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم صحت اقدامات کے تحت ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی تکمیل گیم چینجرثابت ہوگی۔ سرکاری ہسپتالوں میں بہتری لانے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکرکے عوام کوریلیف دیاجارہاہے۔ مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھی جارہی۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں