سات کروڑ روپے کی لاگت سے بھیکے وال پنڈعلامہ اقبال ٹاؤن واٹر سپلائی ،سیوریج منصوبے کا افتتاح

تحریک انصاف ووٹرز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریگی، وزیر ہاؤسنگ کا افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 8 دسمبر 2019 21:05

لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاںمحمودالرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ووٹرز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، عوام کی فلاح وبہبود پی ٹی آئی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

(جاری ہے)

بھیکے وال پنڈ علامہ اقبال ٹاؤن میں واٹر سپلائی اور سیوریج منصوبے کے کام کے افتتاح کے موقع پر انہو ںنے کہاکہ سات کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کو ایک ماہ میں مکمل کردیاجائے گا جس کے بعد گلیوں کی تعمیر کا کام شروع کیاجائے گا۔

میاں محمو دالرشید نے کہاکہ تحریک انصاف کبھی ووٹرز کو مایوس نہیں کرے گی، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور سیوریج اور واٹر سپلائی کے کامو ںکی تکمیل سے حلقہ کے عوام سے کیاگیا ایک اور وعدہ پورا کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اب عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں پر ہی اعتماد کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہاہے اور ہر آنے والے دن میں مزید استحکام آئے گا۔ -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں