وزارت خزانہ کی معاشی اعشاریوں اور اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے متعلق تفصیلات

رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں صوبوں نے 202 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کم خرچ کئے، ترقیاتی فنڈز کم خرچ ہونے سے مرکز اورصوبوں کے اکاؤنٹ سرپلس ہوگئے۔ ویب سائٹ وزرات خزانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 21:57

وزارت خزانہ کی معاشی اعشاریوں اور اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے متعلق تفصیلات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں اور اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ ترقیاتی فنڈز کم خرچ ہونے سے مرکز اورصوبوں کے اکاؤنٹ سرپلس ہوگئے، رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں صوبوں نے 202 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کم خرچ کئے۔ ویب سائٹ وزرات خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق اکاؤنٹس سرپلس ہونے سے پاکستان کے معاشی اعشارے مثبت رہے، لیکن معیشت سست روی کا شکار رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں صوبوں نے 202 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کم خرچ کئے۔ ترقیاتی فنڈز کم خرچ ہونے سے مرکز اورصوبوں کے اکاؤنٹ سرپلس ہوگئے۔ ویب سائٹ وزارت خزانہ نے بتایا کہ بلوچستان کے86 ارب روپے ریونیو  میں سے37 ارب روپے خرچ نہیں کئے گئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے 141 ارب کے ریونیومیں 54 ارب روپے سرپلس رہے۔ پنجاب کے 366 ارب روپے کے ریونیو میں سے75 ارب 40 کروڑ روپے سرپلس رہے۔

سندھ میں 199 ارب روپے کے ریونیو میں سے 35 ارب50 کروڑ سرپلس رہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہو کر 154.70روپے تک کم ہوگئی ہے ، جو گذشتہ 5ماہ کے دوران ڈالر کی سب سے کم قیمت ہے۔ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 154.70روپے تک کم ہوگئی جبکہ 26جون 2019ئ کو ڈالر کی قیمت 164روپے رہی تھی۔اس طرح پانچ ماہ میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ درآمدات میں کمی ، عالمی مالیاتی اداروں سے ڈالرز کی وصولی اور حکومتی پیپرز میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ سے پاکستانی روپے کی قیمت میں استحکام سے ڈالر کی قیمت کم ہوئی ہے اور گذشتہ پانچ ماہ میں روپے کی قدر میں اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں 9 روپے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں