مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیز کی گاڑی کو حادثہ

حادثے میں خواجہ عمران نذیرشدید زخمی، خواجہ عمران نذیر کے سر میں چوٹ لگی، حادثہ لاہور کینٹ میں پیش آیا، اللہ تعالی کا شکرہے،حادثے میں ان کی جان بچ گئی۔ صدر ن لیگ شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 دسمبر 2019 01:15

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 دسمبر 2019ء) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیز کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں خواجہ عمران نذیر شدید زخمی ہوگئے، حادثہ لاہور کینٹ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران کینٹ میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

خواجہ عمران نذیر کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ان کو طبی امداد دی گئی۔ خواجہ عمران ںذیر کے سر پر چوٹ لگی، بتایا گیا ہے کہ خواجہ عمران نذیر کو سر میں شدید زخم ہونے سے ٹانکے لگے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر کے حادثہ میں زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے کہا کہ
اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حادثے میں ان کی جان بچ گئی۔ خواجہ عمران نذیر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ خواجہ عمران نذیر کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں