مریم نوازبیرون ملک نہیں جا رہیں

کابینہ میں مریم نواز کیلئے کوئی ووٹ نہیں،وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 9 دسمبر 2019 10:39

مریم نوازبیرون ملک نہیں جا رہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9دسمبر 2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں مریم نواز بیرون ملک جا رہی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا، کابینہ میں مریم کے لیے کوئی ووٹ نہیں ہے۔شیخ رشید نجی ٹی وی چینل پر پروگرام سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  کابینہ کی صورت حال بتا رہا ہوں، مریم نواز کے لیے ووٹ نہیں ہے، وفاقی کابینہ نے نواز شریف کیلئے 16 ووٹ تھے، منگل تک مریم نواز جاتی نظر نہیں آ رہیں، مریم نواز کی خاموشی ہی بہترین عبادت ہے۔

ان  کہا کہ ن لیگ بزدلوں کی جماعت ہے، کہاں گیا ان کا بیانیہ، بیمار نواز شریف ہے لیکن شہباز شریف بھی باہر گئے۔ یاد رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی ورہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع تھا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی ۔

پیر کے روز جسٹس باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں مریم نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں حتمی فیصلے تک6ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجاز ت دی جائے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہوں۔یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔

جب کہ کیپٹن ریٹائڑد صفدر کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا تھا ۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر نوازشریف کا نام طبی بنیادوں پر ایل سی ایل سے نکالا دیاگیا تھا۔ اب رہنما مسلم لیگ ن نے بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔ جس پر سماعت آج ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں